چاہتی ہوں دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں متنازعہ بیان پر حرا مانی کو تنقید کا سامنا

اللہ تعالیٰ دعا زہرا اور ظہیر کے ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعا ضرور سنیں گے، اداکارہ

فوٹو: فائل

معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرا اور ظہیر احمد کے کبھی علیحدہ نہ ہونے کی دعا کی تھی جس پر اب انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ''میں چاہتی ہوں کہ دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں'' ساتھ ہی اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالی میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔



تاہم جوں ہی اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے حرا مانی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، ایک صارف نے لکھا حرامانی کی خوبصورتی بغیر دماغ کے ایک خوبصورت مثال ہیں۔

افشاں آفتاب نامی صارف نے لکھا کہ حرا کی گلوکاری سے زیادہ کچھ برا نہیں ہے لیکن ان کا بیان اس سے زیادہ برا ہے ایک صارف نے لکھا کہ حرا کو نہ ہی کرنٹ افیئرز کا علم ہے نہ اس کیس سے جڑے جذبات کا۔








View this post on Instagram


A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)






صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آنے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اور اسٹوری ڈالی جس میں انہوں نے اپنے بیان سے متعلق وضاحت دی حرا مانی نے لکھا کہ ''میں سیاسی طور پر درست نہیں لیکن جذباتی طور پر درست ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں حرا مانی ہوں''۔






خیال رہے کہ دعا اور اس کے شوہر ظہیر کا کیس سندھ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے، دعا زہرہ کو کراچی کے دارلاامان میں منتقل بھی کیا جا چکا ہے اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جبکہ جان کے خطرے کے پیش نظر ظہیر کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اور انویسٹیگیشن افسر و دیگر کو نوٹس جاری کئے ہوئے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ افسران سے 29 جولائی کو ہونے والی سماعت میں جواب مانگا ہے۔
Load Next Story