پاکستان ایمازون پر تیسرا بڑا فروخت کنندہ ملک بن گیا رپورٹ

برطانیہ، ویتنام، بھارت اور کینیڈا کے مقابلہ میں پاکستان سے زیادہ تاجر مارکیٹ پلیس ایمازون پر رجسٹرڈ ہیں

برطانیہ، ویتنام، بھارت اور کینیڈا کے مقابلہ میں پاکستان سے زیادہ تاجر مارکیٹ پلیس ایمازون پر رجسٹرڈ ہیں۔ فوٹو : فائل

BEIJING:
پاکستان ایمازون پر تیسرا بڑا فروخت کنندہ ملک بن چکا ہے۔

ایمازون مارکیٹ پلیس پر 1.2 ملین رجسٹرڈ تاجروں کے ساتھ امریکا اور چین کے بعد پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے۔


ای کامرس کی عالمی مارکیٹ کے حوالہ سے اعدادوشمار مرتب کرنے والے ادارے مارکیٹ پلیس پلس کی رپورٹ کے مطابق مئی 2021 میں پاکستان کو ایمازون پر مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور صرف ایک سال کے قلیل عرصہ میں پاکستان سے 12 لاکھ تاجر ایمازون سے رجسٹر ہوئے ہیں۔

برطانیہ، ویتنام، بھارت اور کینیڈا کے مقابلہ میں پاکستان سے زیادہ تاجر مارکیٹ پلیس ایمازون پر رجسٹرڈ ہیں۔ ایمازون کے ذریعے مصنوعات کی فروخت / برآمدات سے پاکستان 28 ارب ڈالر سالانہ کما سکے گا۔
Load Next Story