پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 232022 کا کیلنڈر جاری کردیا
نیشنل ٹی20 کپ 30 اگست تا 19 ستمبر تک راولپنڈی اور ملتان کھیلا جائے گا
ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا کیلنڈر جاری کردیا۔
پی سی بی کے مطابق ڈمیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 33 میچز پر مشتمل نیشنل ٹی20 کپ سے ہوگا، جو راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس طرز کی کرکٹ میں سیکنڈ الیون ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ایسوسی ایشنز کپ 2 سے 15 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔
قائداعظم ٹرافی 27 ستمبر سے 30 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے 31 میچز ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیمیں بھی انہی شہروں میں منعقدہ کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں 27 ستمبر سے 23 نومبر تک مدمقابل آئیں گی۔
سیزن کا اختتام پاکستان کپ سے ہوگا۔ 33 میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 10 دسمبر سے 3 جنوری تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیکنڈ الیون ٹیموں کا کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج بھی 10 سے 29 دسمبر تک کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔ 30 اگست سے 3 جنوری تک جاری رہنے والے 127 دنوں پر مشتمل اس سیزن میں کُل 187 میچز کھیلے جائیں گے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ نئے ڈومیسٹک کیلنڈر کو تیار کرتے وقت کوشش کی ہے کہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو مسابقتی اور چیلنج سے بھرپور مقابلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
ندیم خان نے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کو انڈر19 کرکٹ میں اپنی دو ٹیموں کو اتارنے کی اجازت دی تھی اور اس مرتبہ وہ تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیموں کے تینوں ٹورنامنٹس کو ڈبل لیگ کی بنیاد پر منعقد کروارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جاسکیں۔
ڈومیسٹک کیلنڈر برائے 23-2022
نیشنل ٹی20 کپ: 30 اگست تا 19 ستمبر، راولپنڈی اور ملتان
کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی20 :2 تا 15 ستمبر، کوئٹہ
قائداعظم ٹرافی: 27 ستمبر تا 30 نومبر: ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی
کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ: 27 ستمبرتا 23 نومبر ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی
پاکستان کپ: 10 دسمبرتا 3 جنوری، کراچی
کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج: 10تا 29 دسمبر، کراچی