راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی زندگی پر بائیوپک بنائے جانے کی تصدیق
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر 'راولپنڈی ایکسپریس' نامی فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔
سو میل فی گھنٹہ کے برابر رفتار سے باؤلنگ کروانے والے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو دنیا کے فاسٹ ترین باؤلر کا اعزاز حاصل ہے اور وہ اپنی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔
اس لیے اب ان کی زندگی پر 'راولپنڈی ایکسپریس' نامی انٹرنیشنل فلم بنائی جا رہی ہے، جو کہ پاکستان کے کسی بھی کرکٹر پر بنائی جانے والی پہلی عالمی فلم ہوگی۔
شعیب اختر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی زندگی پر 'راولپنڈی ایکسپریس' نامی فلم بنائی جا رہی ہے، جس میں ان کی زندگی کے وہ پہلو بھی شامل ہوں گے جو کہ اب تک کسی کے سامنے نہیں آئے۔
Beginning of this beautiful journey. Announcing the launch of my story, my life, my Biopic,
"RAWALPINDI EXPRESS - Running against the odds"
You're in for a ride you've never taken before. First foreign film about a Pakistani Sportsman.
Controversially yours,
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'راولپنڈی ایکسپریس' میں وہ باتیں اور انکشافات شامل ہوں گے جو کہ آج تک راز بنے ہوئے ہیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ان سے متعلق ہر چیز جانتے ہیں مگر ایسا نہیں اور اب ان کی زندگی پر بننے والی بائیوگرافی فلم میں سب راز سامنے آجائیں گے۔