لاہور میں ڈکیتی کی واردات ملزمان گاڑی کیساتھ خاتون کو بھی لے گئے

سی سی پی او لاہور نے خاتون سے گاڑی چھیننے کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی

ISLAMABAD:
ڈیفنس فیز فائیو میں نامعلوم ملزمان خاتون سے گاڑی چھیننے کے دوران خاتون ڈرائیور کو بھی ساتھ لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی خوفناک واردات رونما ہوئی ہے جس میں نامعلوم ملزمان خاتون سے گاڑی چھین کر خاتون کو بھی ساتھ لے گئے۔

واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون دفتر سے نکل کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تھیں کہ اچانک ساتھ کھڑی سفید گاڑی سے ایک شخص اترا اور گاڑی کی بیک سیٹ پر بیٹھ گیا جب کہ ملزم کے ساتھی نے زبردستی خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا اور گاڑی اسٹارٹ کرکے خاتون کو ساتھ لے گئے۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کچھ فاصلے پر خاتون کو گاڑی سے اتار دیا تھا۔


پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس بی میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 1160/22 درج کرلیا ہے جب کہ ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پہلوؤں سے مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار جائے۔

[video width="544" height="368" mp4="https://www.express.pk/2022/07/whatsapp-video-2022-07-26-at-5.19.39-pm-1658845050.mp4"][/video]
Load Next Story