پشاور مچنی گیٹ میں فائرنگ تین افراد جاں بحق

ابتدائی تفصیلات میں معاملہ مستورات کے تنازعے کا بتایا گیا ہے

فوٹو فائل

پشاور میں قریبی رشتے داروں کے مابین مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کے باعث تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود شاہی پایان میں پیش آیا جہاں قریبی رشتے داروں نے معمولی جھگڑے پر ایک دوسرے پر گولیاں چلا دیں۔


ابتدائی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ قریبی رشتے داروں کے مابین مستورات تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک فریق سے دو افراد 'جانداد اور عادل' جبکہ دوسرے فریق سے 'روح اللہ' جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے جن کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story