مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’جوڈیشل کُو‘ قرار دے دیا

مریم نواز نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں ’’جوڈیشل کُو‘‘ لکھا

فوٹو: فائل

BEIJING:
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو 'جوڈیشل کُو' قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ اور حمزہ شہباز کے حلف کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو رات ساڑھے گیارہ بجے تک وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کا حکم جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے ''جوڈیشل کُو'' لکھا۔

Load Next Story