حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری پروٹوکول و سیکیورٹی واپس لے لی گئی
گورنر پنجاب نے حلف برداری کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی، ذرائع
ISLAMABAD:
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فیصلہ جاری ہونے کے بعد حمزہ شہباز سے سرکاری پروٹوکول اور وزیراعلیٰ پنجاب دی جانے والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ غلط قرار دی گئی ہے جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آتے ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سرکاری سیکیورٹی اور پروٹوکول عملہ فوری واپس لے لیا گیا ہے اور سرکاری عملے کو ظہور الٰہی روڈ پر چوہدری پرویز الہی کی رہائشگاہ پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی رپائشگاہ ماڈل ٹاون پر سنا۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان لاہور میں موجود ہیں جنہوں نے انتظامی عملے کو حلف برداری کی تقریب کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔