آتشزدگی میں جھلسنے والے ڈپٹی کمشنر جنوبی ابوظبی کے اسپتال میں انتقال کرگئے

عبدالستار عیسانی کا تعلق شکارپور سے تھا اور وہ ضلع جنوبی میں بطور ڈپٹی کمشنر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے

فوٹو فائل

شہر قائد میں جھلس کر زخمی ہونے والے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی ابوظبی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالستار عیسانی گزشتہ دنوں اپنے گھر میں ہونے والی آتشزدگی میں بری طرح سے جھلس گئے تھے جس کے بعد وہ علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوئے۔


سندھ حکومت نے علاج کے لیے خصوصی فنڈ جاری کیا تھا جس کے بعد انہیں کراچی سے ابوظہبی اسپتال منتقل کیا گیا-

عبدالستار عیسانی کا تعلق شکارپور سے تھا۔
Load Next Story