دانیہ شاہ کیس میں ایف آئی اے نے حکام سے مشاورت کیلئے مہلت طلب کر لی
عدالت نے درخواست کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی
کراچی:
سیشن جج جنوبی کی عدالت نے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کردی۔
کراچی سٹی کورٹ میں سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل عامر جمیل ورک ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ایف آئی سائبر کرائم ایکٹ کی سیکشن 20 ون ڈی کے زمرے میں آتا ہے، کسی کی برہنہ ویڈیو وائرل کرنے کی سزا 5 سال قید اور جرمانہ ہے اور کسی بھی شہری کو حق ہے جس نے ویڈیو دیکھی ہو ایف آئی آر کے لیے رجوع کرسکتا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں ایف آئی اے حکام نے عدالت سے درخواست کی کہ عامر لیاقت حسین کے ورثاء نے رجوع کرلیا ہے، درخواست اور دستیاب مواد کی روشنی میں اعلیٰ حکام سے مشاورت کے لیے مہلت دی جائے۔
دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی بیمار ہوئے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔