ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ
عمران خان کل لاہور کا دورہ کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری دیں گے۔
RAWALPINDI:
تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلی کے پی، پرویز خٹک، فواد چوہدری ، عمران اسماعیل، غلام سرور خان، شیریں مزاری سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی کابینہ کی تشکیل پر بھی گفتگو کی گئی۔ تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف فوری عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کل لاہور کا دورہ کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
عمران خان نے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے تین ماہ میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، عوام جاگ چکے ہیں، ضمنی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے آئین و قانون کی مطابق سچ کا ساتھ دیا، آج قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے خود آگاہ کروں گا۔