حکومت کا سپریم کورٹ کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ

عدالتی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنے گی۔

عدالتی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنے گی۔

اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اور چیف جسٹس کے بینچ تشکیل دینے کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ عدالتی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنے گی۔


علاوہ ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، تمام صوبوں کی ہائی کورٹ بارز، پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز اور جوڈیشل کمیشن کے رکن و نامزد ارکان نے اپنی ایک مشترکہ قرارداد میں سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی شق 175 اے اور شق 209 میں ترامیم کی جائیں تاکہ ججز کی تقرری اور برطرفی کا فورم ایک ہو سکے اور اس میں ججز، بار، انتظامیہ اور پارلیمان سب کی مساوی نمائندگی ہو۔

وکلا نے کہا کہ پارلیمنٹ آئین کی شق 175 (2) اور 191 میں ترمیم کر کے بینچز کی تشکیل، مقدمات کی تاریخ معین کرنے اور سو موٹو لینے میں چیف جسٹس کو حاصل مکمل اختیار ختم کر کے عدالت کے پانچ سینیئر ترین ججز کو دیا جائے۔
Load Next Story