عدالتی اجازت کے بغیر کسی کو دعا زہرا سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی تحریری حکم
چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اس بات کو یقینی بنائیں گے، عدالت کا تحریری حکم نامہ
کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ دعا زہرہ سے ملنے کی اجازت عدالت سے مشروط ہے۔
عدالت کے تحریری حکم نامے کے بغیر چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹوٹ سے دعا زہرا کو کہیں اور منتقل نہ کیا جائے۔ دعا زہرہ کو کیس کے تفتیشی افسر نے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نعمان اقبال کے ہمراہ سخت حفاظتی انتظامات میں دعا کو پیش کیا گیا۔
تحریری حکم نامے کہا گیا کہ ملزم ظہیر کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ دعا زہرا اپنا تفصلی بیان ریکارڈ کرانا چاہتی ہیں۔ تحریری حکم نامے کے مطابق ملزم ظہیر کے وکیل کی بات تسلیم نہیں جاسکتی ہے۔
حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ دعا زہرا کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نہیں پیش کیا گیا تھا۔ بچی کی آج پیشی کا مقصد ان کے حقوق کا تحفظ اور سیکورٹی فراہمی کا تھا۔ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے حوالے کرنے پر کسی فریق نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔