عطا تارڑ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مقرر

عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، کابینہ ڈویژن نے تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے وزیرقانون عطا اللہ تارڑ کو معاونِ خصوصی مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے عطا اللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق اُن کا درجہ وفاقی وزیر کے برا بر ہوگا۔


دوسری جانب عطا اللہ تارڑ نے معاونِ خصوصی تقرری پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'میں قیادت کا مشکور ہوں، عہدے پر رہتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کروں گا'۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی کابینہ میں عطا تارڑ پنجاب کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
Load Next Story