بہادر آباد میں تیز دھار آلے سے قتل میں نامزد گھریلو ملازمہ گرفتار

2 افراد نے گھر میں داخل ہونے کے لیے گیٹ کھلوانے کے پیسے دیے تھے، پولیس کا ملزمان کا سراغ لگانے کا دعویٰ

ملزمہ تہمینہ کو کھوکھر پار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ (فوٹو فائل)

BELGRADE:
نیو ٹاؤن پولیس نے بہادر آباد میں رضوان سوریا قتل کے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازمہ تہمینہ کو کھوکھر پار کے علاقے سے گرفتار کرلیا ۔


ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ اسے گھر میں داخل ہونے والے 2 افراد نے گیٹ کھلوانے کے لیے پیسے دیے تھے جبکہ واقعہ لین دین کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے موبائل فون کا بھی ریکارڈ نکال لیا ہے جبکہ گھر میں داخل ہونے والے 2 افراد کا بھی پولیس نے سراغ لگا لیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس رات گئے چھاپا مار کارروائیوں میں مصرف تھی ۔
Load Next Story