کے الیکٹرک کی بجلی 12 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل

کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی ہے

کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی ہے

نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔


نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا کی۔

نیپرا نے درخواست پر سماعت مکمل کرلی جس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے کراچی کے صارفین پر ایک ماہ میں 22 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا.
Load Next Story