مسرور بیس پر بارش کا 55 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے ذیادہ شارع فیصل پر 12.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،محکمہ موسمیات
کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران مسرور بیس پر جولائی میں بارش کا 55 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ جولائی میں مسرور بیس پر اب تک 585 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، 1967میں پی اے ایف مسرور پر 506 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی،گذشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش شارع فیصل پر 12.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کراچی کی جانب سے رواں جولائی کے مہینے میں خلیج بنگال اور بھارتی راجستھان سے سندھ میں داخل ہونے والے 3 مون سون سسٹمز کے تحت ہونے والی بارشوں کے اعداوشمار جاری کیے گئے،شہر کی گرمی اور بارشوں کے حوالے سے سرکاری طور پر ڈیٹا کو محفوظ بنانے والے دیگر 2 ویدر اسٹیشنز اولڈ ائرپورٹ اور پی اے ایف بیس فیصل پر کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا۔
محکمہ موسمیات کے اعداوشمار کے مطابق گلشنِ حدید566، ڈی ایچ اے509، فیصل بیس444، قائدآباد424 ملی میٹر بارش،سُرجانی408، ناظم آباد344، کراچی ایئرپورٹ343، نارتھ کراچی309ملی میٹر،اورنگی293، کیماڑی291، یونیورسٹی روڈ262، جناح ٹرمینل249ملی میٹر بارش ہوئی،گلشنِ معمار239، صدر236، سعدی ٹاؤن226، کورنگی 152 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
شہر کے مختلف علاقوں ناظم آباد،لیاقت آباد،گلشن معمار،صدر،اورنگی،قائد آباد،ائرپورٹ،ملیر،لانڈھی اور شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش ہوئی،مون سون بارشوں کا تیسرے اسپیل کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے ذیادہ شارع فیصل پر 12.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،پی اے ایف مسرور بیس12، ڈی ایچ اے فیز ٹو11.3، ناظم آباد10.5ملی میٹر،صدر10، اورنگی7، سعدی ٹاؤن3.9، ایئرپورٹ اولڈ ایریا3.5، کورنگی3.4ملی میٹر بارش،نارتھ کراچی/گلشنِ حدید3، کیماڑی2.5، گڈاپ2.2، سُرجانی،قائدآباد،جناح ٹرمینل2ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ1.1، گلشنِ معمار 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شمال مشرقی سندھ میں ہواکاکم دباؤاب بھی موجود ہے،جنوب مشرقی سندھ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک اورکم دباوبن رہاہے۔