شہادت عمر فاروقؓ خیبر پختون خوا میں یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان

یکم محرم الحرام کی تعطیل رویت کے ساتھ مشروط ہوگی

یکم محرم الحرام کی تعطیل رویت کے ساتھ مشروط ہوگی (فوٹو:فائل)

خیبر پختون خوا حکومت نے یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام 1444 ہجری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ کے پی حکومت کے اعلامیے کے مطابق یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، سرکاری دفاتر بند رہیں گے تاہم یکم محرم کی تعطیل رویت کے ساتھ مشروط ہوگی۔


دریں اثنا یکم تا 13 محرم صوبوں اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرات اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ محرم الحرام میں حساس علاقوں میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔
Load Next Story