فارن فنڈنگ عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے شرجیل میمن
وزیراعظم شہباز شریف جے آئی ٹی بنائیں اور جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیں، وزیر اطلاعات سندھ
لاہور:
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے پیش نظر عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہے تو آج بھی عمران خان کو گرفتار کرسکتی ہے۔ عارف نقوی کی گرفتاری کے بعد عمران تک معاملہ جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس لیے پہلے ہی شور مچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ جے آئی ٹی بنائیں اور جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیں ۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر فوری گرفتار نہیں کرتے تو عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔پی ٹی آئی تسلیم کرے کہ یہ منی لانڈنگ میں ملوث ہیں۔ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔ اس طرح کا لائف اسٹائل کم آمدن میں کس طرح چل سکتا ہے؟۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کیا ہمارے ملک میں اسرائیل اور بھارت کے پیسوں سے سیاست ہوگی؟۔ ہم چاہتے ہیں کہ انصاف سب کے لیے برابر ہو ۔ جب ہمارے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو ان کے خلاف کیوں نہیں ؟۔ ٹوئٹر پر اداروں کے سربراہوں کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے، آٹا چینی اسکینڈل میں عمران خان نے خود کو این آر او دیا ۔
وزیر اطلاعات سندھ نے وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے درخواست کی کہ بڑے منصوبوں میں کرپشن پر تحقیقات نیب سے کروائیں۔ فنانشل ٹائمز کی آج تک کوئی خبر باؤنس نہیں ہوئی ہے ۔ سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران نیازی! فوری طور برطانیہ میں جاکر کیس داخل کرو ۔رپورٹ کے مطابق جعل سازی کے ذریعے پیسے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں آئے ۔ یہ پیسے پھر مختلف محاذ پر استعمال ہوئے۔
شرجیل میمن کے مطابق جریدے میں منی ٹریل تک دی گئی ہے ۔ ملک سے لاڈلہ ازم فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔ عوام کے سامنے معاملات واضح ہونے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت پر کوئی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔