جامعہ کراچیکلیہ علوم و فنون تقسیم6 نئی فیکلٹیز قائم کرنے کی تیاری مکمل
اکیڈمک کونسل کا اجلاس آج ہوگا،شیخ الجامعہ صدارت کریں گے،شعبہ کرمنالوجی کے قیام کی بھی منظوری دی جائے گی
جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے کلیہ علوم (فیکلٹی آف سائنس) اورکلیہ فنون(فیکلٹی آف آرٹس) کو3،3حصوں میں تقسیم کرکے 6نئی فیکلٹیاںقائم کرنے کامنصوبہ بنایاہے۔
کلیہ سائنس کوتوڑکر''فیکلٹی آف بائیولوجیکل سائنسز،فیکلٹی آف فزیکل سائنسز اورفیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز''جبکہ کلیہ فنون کوتوڑکر''فیکلٹی آف لینگوسٹک،فیکلٹی آف ہیومینیٹیزاورفیکلٹی آف سوشل سائنسز''قائم کی جارہی ہے اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کااجلاس آج جمعرات کوطلب کرلیاگیاہے جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکریں گے، اجلاس میں جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق میں 3 اراکین کی بحیثیت نمائندہ اکیڈمک کونسل تعیناتی کے لیے ووٹنگ بھی ہوگی جبکہ شعبہ کرمنالوجی کے قیام کی منظوری کا بھی امکان ہے،جامعہ کراچی میں کلیہ سائنس اورکلیہ فنون کوتوڑکر دیگر نئے کلیہ جات کے قیام کا منصوبہ فیکلٹیوںکے ماتحت شعبوں ، اساتذہ اورطلبا کی بتدریج اضافے اوررئیس کلیات پرکام کے بوجھ کے سبب کیاجارہاہے۔
صرف کلیہ سائنس میں 25 کے قریب شعبہ جات اور10 کے قریب انسٹی ٹیوٹس ہیں ، جامعہ کراچی کے اساتذہ کی کل تعدادکا60فیصد سے زائد عملہ اسی فیکلٹی کے ماتحت ہے نئی قائم ہونے والے فیکلٹی میں بائیولوجیکل سائنسزمیں شعبہ بائیوکیمسٹری ، شعبہ بائیوٹیکنالوجی ، بوٹنی، جینیٹکس ، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ، مائیکروبیالوجی ، فزیالوجی اور زولوجی، فیکلٹی آف فزیکل سائنسز میں شعبہ اپلائیڈ فزکس ، کیمسٹری ،کمپیوٹرسائنس ، جغرافیہ ، بیالوجی، فزکس اورشماریات ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز میں ایگریکلچر اینڈ ایگروبزنس میںجمنٹ ، اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی ،کیمیکل انجینئرنگ ،فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پیٹرولیم ٹیکنالوجی کوشامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کلیہ فنون کوتقسیم کرکے نئی قائم ہونیوالی فیکلٹیاں لینگوسٹک میں عربی ،بنگالی ،انگریزی،فارسی ،سندھی اور اردو کے شعبہ ،فیکلٹی آف ہیومینیٹیزمیں جنرل ہسٹری ،اسلامک ہسٹری فلسفہ اورویژول اسٹڈیزجبکہ سوشل سائنسز کی فیکلٹی میں شعبہ معاشیات، بین الاقوامی تعلقات ، لائبریری سائنس،ابلاغ عامہ ،سیاسیات ، نفسیات ،سماجی بہبود اورشعبہ عمرانیات کوشامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے،علاوہ ازیں اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں جامعہ کراچی کے بورڈبرائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق میں تین اراکین کی بحیثیت نمائندہ اکیڈمک کونسل تعیناتی کے لیے ووٹنگ بھی ہوگی اس وقت ان نشستوں پر پروفیسرڈاکٹرعابداظہر،پروفیسرڈاکٹرعابدحسنین اورپروفیسرڈاکٹرماجدممتازتعینات ہیں۔