وارم اپ میچ ہانگ کانگ کے ’بچوں‘ نے زمبابوے کو حیران کردیا

زمبابوین ٹیم کو ہانگ کانگ جیسی انتہائی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں وارم اپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

زمبابوین ٹیم کو ہانگ کانگ جیسی انتہائی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں وارم اپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ ٹوئنٹی 20 سے قبل وارم اپ میچ میں ہانگ کانگ کے 'بچوں' نے زمبابوے کو حیران کردیا۔


ناتجربہ کار سائیڈ نے 4 وکٹ سے فتح پائی، افغانستان نے نیدرلینڈرز کو ڈک ورتھ لوئس پر 35 رنز سے ٹھکانے لگادیا، بنگلہ دیش نے یو اے ای پر 4 وکٹ سے ہاتھ صاف کیا، آئرلینڈ نے نیپال کو 5 وکٹ سے زیر کیا۔ تفصیلات کے مطابق معاوضوں کے معاملے پر اپنے ملکی بورڈ سے طویل جنگ جیت کر آنے والی زمبابوین ٹیم کو ہانگ کانگ جیسی انتہائی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں وارم اپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ناکام سائیڈ نے 7 وکٹ پر 153 رنز بنائے، ایلٹن چگمبرا 45 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، سکندر رضا نے 32 اور ووسی سبانڈا نے 31 رنز اسکور کیے، جواب میں ہانگ کانگ نے 6 وکٹ پر آخری گیند پر ہدف حاصل کرلیا، مارک چیپمین نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے، پراسپر اتسیا نے تین وکٹیں لیں۔ میزبان بنگلہ دیش نے یو اے ای کیخلاف 143 کا ہدف 6 وکٹ پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔

تمیم اقبال نے 43 رنز بنائے، اس سے پہلے یو اے ای نے 7 وکٹ پر 142 رنز بنائے، خرم خان نے سب سے زیادہ 44 رنز اسکور کیے۔ افغانستان نے آئرلینڈ کیخلاف 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے، محمد نبی 40 جبکہ کریم صادق اور شفیق اللہ 39، 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، احسان ملک نے تین وکٹیں لیں۔ جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 86 رنز پر آئوٹ ہوگئی، آفتاب عالم نے 4 جبکہ حمزہ ہوتک نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آئرلینڈ سے میچ میں نیپال کی ٹیم نے 7 وکٹ پر 137 رنز اسکور کیے، گینندرا مالا نے 47 رنز بنائے۔ جواب میں آئرش سائیڈ نے 5 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، ولیم پورٹر فیلڈ 38 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
Load Next Story