ملک میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 کورونا مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے، قومی ادارہ صحت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19 ہزار کیسز ریکارڈ ہوئے، این ایچ آئی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
ملک میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.15 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے 176 مریضوں کی حالت نازک ہے۔




گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار236 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 605 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 176 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.15 ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story