نیپرا حکومت اور کے الیکٹرک کا کراچی کے خلاف شیطانی اتحاد ہے حافظ نعیم
تمام حکومتیں کے الیکٹرک کو معاونت فراہم کررہی ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی
NEW YORK:
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ نیپرا، حکومت اور کے الیکٹرک کا کراچی کے خلاف شیطانی اتحاد ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام حکومتیں کے الیکٹرک کو معاونت فراہم کررہی ہیں، نیپرا، حکومت اور کے الیکٹرک کا کراچی کے خلاف شیطانی اتحاد ہے۔ ہر دور میں گورنر ہاؤس نے کے الیکٹرک کے معاملے پر سہولت کاری فراہم کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا فارنزک آڈٹ ہونا چاہئے، کمپنی قومی ادارے سوئی سدرن گیس تک کی ناہندہ ہے۔ کے الیکٹرک اپنی کی مجموعی پیداوار محض 17 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں: لیاری میں صفائی کی ابترصورتحال پر پی پی اور جماعت اسلامی میں جھگڑا،عبدالرشید گرفتار
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کا اربوں روپے سرکلر ریلوے پر ضائع کردیا اس کے باوجود مڈل کلاس اور غریب لوگوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں۔ کراچی میں بارشوں کے بعد تمام سڑکیں بارش میں بہہ گئیں لیکن کراچی کے نام پر مینڈیٹ اور سیاست کرنے والی سیاسی جماعتیں خاموش بیٹھی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ لیاری میں گندگی اور گٹر کا پانی بھرا ہوا ہے اس پر احتجاج کرنے والے ہمارے ایم پی اے کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کرلیا جبکہ شرپسند عناصر کی مکمل پشت پناہی کی گئی۔