بلوچستان میں المناک واقعہ ریلے میں بہہ کر ندی میں گرنے والی 3 بچیوں کی لاشیں برآمد

تینوں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ندی میں گرگئیں

تینوں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ندی میں گرگئیں

لاہور:
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے اور لوگوں کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔

سیلابی ریلوں میں بہہ کر 110 سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے اور المناک واقعات پیش آرہے ہیں۔

چاغی کے علاقے دشتگورانکی ندی سے تین بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تینوں بچیاں برساتی پانی میں بہہ کر ندی میں گرنے سے جاں بحق ہوئیں۔ تینوں بچیوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال پہنچا دی گئیں۔




بچیوں کی عمر 15،13،11 سال ہے۔ تینوں آپس میں رشتہ دار تھیں جو ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ندی میں گر گئیں۔ ان کی عمریں 11،13،15 سال ہیں۔

Load Next Story