انڈین ویلز ٹینس کیوٹوا اور ووزینسکی چوتھے راؤنڈ سے باہر ہوگئیں
سبولکووا اور جیلیناجینکووچ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،مینزمیں گیسکوئٹ ، روبریڈو اور دیمیتروف ناکام،جوکووک کی فتح
لاہور:
جمہوریہ چیک کی سابق ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کیوٹوا اور ماضی کی عالمی نمبرون کیرولین ووزینسکی انڈین ویلز کے چوتھے راؤنڈ سے باہر ہوگئیں۔
ڈومنیکا سبولکووا اور جیلیناجینکووچ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، ٹاپ سیڈ چینی پلیئر لینا اور سیکنڈ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا نے بھی ٹائٹل کی جانب پیشقدمی جاری رکھی، مینز سنگلز میں 8 سیڈ رچرڈ گیسکوئٹ ، ٹومی روبریڈو اور گریگور دیمیتروف کی کہانی تیسرے مرحلے میں ختم ہوگئی، عالمی نمبر2 نووک جوکووک نے پری کوارٹر فائنل میں مارن کلک سے مقابلے کا انتظام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین ویلز میں جاری 12 ملین ڈالر انعامی مالیت کے مشترکہ مینز اور ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں مزید کئی نامور پلیئرز کا سفر ختم ہوگیا، ویمنز سنگلز میں جمہوریہ چیک کی 8 سیڈ پیٹرا کیوٹوا کو سلواکین پلیئر ڈومنیکا سبولکووا نے 6-3 اور6-2 سے ہرایا، سرب پلیئر جیلینا جینکووچ نے ڈینش اسٹار کیرولین ووزینسکی نے مہم کا خاتمہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،ان کی جیت کا اسکور 6-3 اور6-1 رہا، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے جینکووچ کو اب سیکنڈ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا کا چیلنج درپیش رہے گا، پولش اسٹار اگنیسکا نے چوتھے راؤنڈ میں فرنچ حریف آلیز کورنیٹ کو 7-5 اور6-3 سے قابو کیا۔
ٹاپ سیڈ چینی اسٹار لینا نے کینیڈا کی الیکسینڈرا ووزینک کو 6-1 اور6-4 سے ہرایا، رومانیہ کی 6سیڈ سیمونا ہالیپ نے کینیڈا کی جواں سال ایوگینے بوچارڈ کو 6-2 ، 1-6 اور6-4 سے زیر کرلیا، امریکی پلیئر سلون اسٹیفنز نے روسی کھلاڑی الیسا کیلی بونووا کو 6-3 اور7-5 سے مات دی، فلاویا پنیٹا نے اطالوی پلیئر کمیلا جیورجی کو 6-2 اور6-1 سے ہرایا، امریکی کھلاڑی لورین ڈیویس نے آسٹریلوی پلیئر کیسی ڈیلوکا کو واک اوور دے دیا، مینز سنگلز کے تھرڈ راؤنڈ میچز میں نڈال کے بعددوسرا بڑا اپ سیٹ 8 سیڈ رچرڈگیسکوئٹ کی ناکامی کی صورت میں سامنے آگیا، انھیں اسپینش کھلاڑی فرنانڈو ورڈاسکو نے 7-6 (7/5)،6-1 سے ہرایا، بیلاروسی کھلاڑی گریگور دیمیتروف کا قصہ لٹویا کے ارنسٹ گلبز کے ہاتھوں2-6، 6-1 اور7-5 سے تمام ہوگیا، سیکنڈ سیڈ نووک جوکووک نے کولمبین حریف الیجاندرو گونزالز کو6-1 ، 3-6 اور6-1 سے زیر کرلیا، چوتھے راؤنڈ میں ان کا سامنا مارن کلک سے ہوگا، جنھوں نے ٹومی روبریڈو کو 6-4 اور6-3 سے قابو کیا، 12 سیڈ جون اسنر نے چائنیز تائپے کے لو ین ہوشن کو 6-4 اور6-3 سے مات دی، روبرٹو بوٹیسٹا اگٹ نے جارکونمینن کو 6-2 ، 4-6 اور7-6(8/6) سے شکست دی، فلکیانو لوپز نے مائیکل کوکوشین کو 1-6، 6-3 اور6-4 جبکہ جولین بینیٹو نے ڈومنیک تھیم کو 7-6(7/4) اور6-3 سے ہرادیا۔