لیاری میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر مکینوں کا احتجاج
حکومت سندھ حالات پر قابو پانے میں ناکام ،لیاری کے منتخب نمائندے غائب ہیں
لیاری میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بدامنی کے خلاف بدھ کو چاکیواڑہ کی جھٹ پٹ مارکیٹ کے دکانداروں اور علاقہ مکینوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیاری میں گینگ وار اور جرائم پیشہ گروپوں کی لڑائی سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے،بدھ کو لیاری میں دھماکے اور بڑی تعداد میںہلاکتوں کے باوجود حکومت سندھ نے اب تک صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے عملی اقدامات نہیں کیے، بدامنی کی صورتحال کے باعث لیاری میں روزگار تباہ ہوگیا ہے اور لوگ حالات سے تنگ آکر نقل مکانی کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ لیاری میں حالات کو کنٹرول کرنے میں حکومت سندھ ناکام ہے ، اس صورت حال پر جب لیاری کے عوام امن کو ترس رہے ہیں تو علاقے سے منتخب ارکان اسمبلی غائب ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم بھی کراچی کے شہری ہیں، ہمارے ساتھ بھی انصاف ہونا چاہیے۔