روسی وزیرخارجہ کی بلاول کو دورہ ماسکو کی دعوت

وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ ملاقات طے تھی لیکن رگئی لاوروف کی تاشقند تاخیر سے آمد کے باعث ملاقات منسوخ ہوگئی تھی

—فوٹو

PESHAWAR:
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ایک ایسے وقت میں ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے جب اسلام آباد امریکا اور روس کے درمیان اپنے تعلقات میں ٹھیک توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک سفارتی زرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ سرگئی لاور روف نے یہ دعوت جمعہ کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زردری کے ساتھ اپنی مختصر غیر رسمی بات چیت کے دوران دی تھی۔


دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ ملاقات طے تھی لیکن روسی وزیر خارجہ کی تاشقند تاخیر سے آمد کے باعث ملاقات منسوخ ہوگئی۔ ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ پاکستان اور روس کے درمیان کوئی تناؤ ہے اور نہ روسی وزیر خارجہ نے بلاول سے ملاقات کرنے سے انکار کیا۔

بلاول نے روس اور بھارت کے علاوہ ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔

 
Load Next Story