بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 132 ہوگئی

ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے سے پاک ایران مال بردار ٹرین سروس معطل

فوٹو : فائل

MILAN:
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 132 تک پہنچ گئی جبکہ سیکڑوں مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے سے پاک ایران مال بردار ٹرین سروس معطل کر دی گئی جبکہ قومی شاہراہ کو نقصان پہنچنے سے بلوچستان سے کراچی جانے والے پھل اور سبزیوں کی ترسیل بھی معطل ہوگئی۔




لسبیلہ، جھل مگسی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فوج اور دیگر اداروں کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی، 126 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ متاثرین کے نقصان کا ازالہٰ اور انکی جلد از جلد بحالی کی جائے گی۔
Load Next Story