اوگرا کیس مرکزی ملزم توقیر صادق کی درخواست ضمانت منظور

توقیر صادق کی 20لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں پردرخواست ضمانت منظور کی گئی

توقیر صادق کی 20لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں پردرخواست ضمانت منظور کی گئی۔ فوٹو ایکسپریس / فائل

SARGODHA:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان ا ور جسٹس نور الحق این قریشی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی 20لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں پردرخواست ضمانت منظور کر لی۔


عدالت نے حکم دیا کے دس دس لاکھ کے2مچلکے جمع کرانے پر ملزم کسی اورکیس مطلوب نہ ہو تو اس کو رہا کر دیا جائے توقیر صادق کے وکیل سردارعصمت اللہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم ایک سال سے حراست میں ہے،شریک ملزمان گرفتار نہیں کیاگیا جبکہ نیب کچھ بھی برآمد نہیں کرسکا ۔اب تک میرے موکل پرنیب کی جانب سے جو کچھ بھی کہا گیا زبانی جمع خرچ ہے۔
Load Next Story