چیئرمین ایچ ای سی کے تقررکیلئے نئی کمیٹی کااجلاس

سابقہ کمیٹی سے سرزد ہونے والی غلطیاں نہ دہرانے، تقرری کاشفاف طریقہ اپنانے کاعزم

سابقہ کمیٹی سے سرزد ہونے والی غلطیاں نہ دہرانے، تقرری کاشفاف طریقہ اپنانے کاعزم. فوٹو: فائل

چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی تقرری کے لیے وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ سرچ کمیٹی کاخصوصی اجلاس منعقد ہوا۔


جس میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی زاہدحامد، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر مملکت تعلیم وتربیت بلیغ الرحمن، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری جاوید اسلم اور سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اخلاق احمدتارڑ نے شرکت کی۔ سرچ کمیٹی میں پہلے 4ناموں کااعلان کیاگیا تھا جس کے بعدوزیر دفاع اوراب سیکریٹری انفارمشین ٹیکنالوجی اخلاق احمدتارڑ کوبھی شامل کیا گیاہے۔

سرچ کمیٹی نے اجلاس کے دوران سابق کمیٹی کے طریقہ کارپر تبادلہ خیال کیااور ان تمام ناموںپر غورکیا گیااور موصول شدہ درخواستوں پر نظرثانی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اس بات کااعادہ کیاہے کہ موجودہ کمیٹی سابقہ کمیٹی سے سرزد ہونے والی کوتاہیوںیا کمی کونہیں دہرائے گی۔ سرچ کمیٹی نے ایچ ای سی کے چیئرمین کی تقرری کے لیے ایچ ای سی ایکٹ اورشائع کیے گئے اشتہار کے مطابق شفاف طریقے سے تقرری کرنے کے عزم کااظہار کیاہے۔
Load Next Story