انتخابات 2023 میں نادرا کا سسٹم استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازع ہو جائیگا الیکشن کمیشن

سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ نادرا کاسسٹم استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازع ہو جائیگا، الیکشن کمیشن

فوٹو فائل

PESHAWAR/AHMEDABAD:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اوور سیز ووٹنگ کیلئے جو سسٹم نادرا نے بنایا ہے اگر اسے انتخابات کے دوران استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازع ہوجائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ای وی ایم سے متعلق فیصلوں کے حوالے گمرہ کن پروپیگنڈہ کیے جانے کا دعویٰ کردیا، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حقائق بہت مختلف ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا کے صرف دو ممالک بھارت اوربرازیل میں ای وی ایم زیراستعمال ہے اور ان ممالک کو بھی یہ سسٹم اپنانے میں 22 سے 25 سال لگے۔


ترجمان الیکشن کمیشن نے برازیلین سفیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برازیلین سفیر نے کہا ہے کہ 2023 کے انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ہونا معجزہ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت بھی ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ پر کام کررہا ہے جب کہ اوورسیز ووٹنگ کیلئے جوسسٹم نادرا نے بنایا تھا اس پر پارلیمان میں بحث نہ ہوسکی۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپینش فرم سے اس سسٹم کا آڈٹ بھی کروایا جس کے بعد سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ نادرا کا سسٹم استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازع ہو جائے گا۔
Load Next Story