فضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے شیخ رشید

ہمت ہے تو وزرا پی ڈی ایم اجلاس کے بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں

حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔3روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فی صد کم ہو گئی ہیں۔جب 38 فی صد مہنگائی بڑھے گی۔ فارن ریزرو کم ہوں گےتو افراط زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو وزرا پی ڈی ایم کے اجلاس کے بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور 100 فی صد کرائم بڑھ گیا ہے۔
Load Next Story