دعا زہرہ کی ایم ایل کرانے کی درخواست مسترد

دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں شوہر ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک ضمنی چالان پیش کرنے کا وقت دیدیا (فوٹو فائل)

ISLAMABAD:
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا کا ایم ایل (میڈیکو لیگل) کرانے کے لیے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کردی۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی آفتاب احمد بگھیو نے دعا زہرا کا ایم ایل کروانے سے متعلق تفتیشی افسر کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر کی ایم ایل کرانے کی درخواست مسترد کردی۔

دوران سماعت مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے تفتیشی افسر نے مہلت طلب کرلی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو وقت دیتے ہوئے 6 اگست کو ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔


دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دعا زہرا کے اغوا کے مقدمے میں شوہر ظہیر اور جیٹھ شبیر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزم ظہیر اور شبیر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

سرکاری وکیل کے مطابق مقدمے کا چالان تاحال پیش نہیں ہوسکا ہے۔ عدالت نے 6 اگست تک چالان جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story