جولائی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول مزید اضافے کیلیے نادرا سے مدد طلب
رواں مالی سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اعلامیہ
رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے محصولات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہ جولائی میں 458 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے گئے جب کہ اس سلسلے میں ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے لیے 443 ارب روپے محصولات کا ہدف رکھا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: نادرا نے 72 ملین افراد کے اخراجات کی تفصیل ایف بی آر کو فراہم کر دی
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں اکٹھے ہونے والے محصولات میں اضافہ 10 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے 67 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے۔رواں مالی سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال 34 لاکھ ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، جب کہ گزشتہ مالی سال میں 30 لاکھ ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔
دوسری جانب فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2022-23 کے لیے مقرر کردہ 7 ہزار 470 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے نادرا سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق نادرا سے زیادہ اخراجات والے مزید ساڑھے 3ہزار افراد کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس اور پوائنٹ آف سیل سسٹم سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے غیر ملکی دوروں، مہنگی گاڑیوں، جائداد کی خریداری کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔
ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے آڈٹ سسٹم بھی استعمال کیا جائے گا جبکہ ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی۔