خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہ کاریاں 7افراد جاں بحق
مکئی، سبزی اور چارے کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں
کراچی:
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مکانات گرنے سے 3افراد اور برساتی نالوں میں ڈوبنے سے 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مردان کی تحصیل تخت بھائی مدے بابا سپینہ تھانہ میں کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق جبکہ خاتون بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
برساتی نالوں میں ڈوبنے سے 4 نوجوان بھی جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں؛ مردان؛ شادی والے گھر میں چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق
صوابی شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی، گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔
بارش کا پانی جمع ہونے سے انبار اور زیدہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے جبکہ مکئی، سبزی اور چارے کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ حالیہ بارشوں سے کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔