وہاڑی میں جائیداد کے تنازعے پر چچا نے 3 بھتیجیوں کے ہاتھ پیر توڑ ڈالے

چار ڈبلیو میں تھامہ ماچھی وال کی حدود میں محمد سردار کا اپنے بھائی عبدالغفور سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔

زخمی لڑکیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

چار ڈبلیو میں جائیداد کے تنازعے پر چچا نے اپنی 3 بھتیجیوں کی ہاتھ پیر توڑ دیئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاڑی کے علاقے چار ڈبلیو میں تھامہ ماچھی وال کی حدود میں محمد سردار کا اپنے بھائی عبدالغفور سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، آج صبح محمد سردار اپنے بیٹوں اور دیگر 7 افراد کے ساتھ اپنے بھائی کے گھر میں داخل ہوا اور گھر میں موجود اپنی بھتیجیوں شبانہ، روبینہ اور شانزے کو ڈنڈوں سے مار مار کر ان کے ہاتھ اور پیر توڑ دیئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی لڑکیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کر دیا ہے۔
Load Next Story