برآمدات میں تیزی سے کمی پاکستان کو اگست کی تجارت میں1 ارب 77 کروڑ ڈالر کا خسارہ
تجارتی خسارہ جولائی سے 10.53 فیصدزائد، برآمدات 7.1 فیصدکمی سے 1 ارب 91 کروڑڈالر...
KARACHI:
پاکستان کی برآمدات جولائی 2012میں 3.92 فیصد کمی کے بعد رواں مالی سال کے دوسرے ماہ اگست کے دوران مزید 7.1 فیصد سکڑ گئیں جس کی وجہ سے تجارتی خسارہ جولائی کے مقابلے میں 10.53 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 77کروڑ40لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
اس دوران درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 0.63فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا، اگست میں برآمدات 7.1 فیصد کمی سے1ارب 91 کروڑ 10لاکھ ڈالر (1کھرب80ارب 54 کروڑ70لاکھ روپے) رہیں جبکہ درآمدات کی مالیت 0.63 فیصد اضافے سے 3ارب68کروڑ50لاکھ ڈالر (3کھرب 48ارب 9کروڑ روپے) تک پہنچ گئیں۔
اس طرح تجارتی خسارہ 1ارب 77 کروڑ 40 لاکھ ڈالر (1 کھرب 67 ارب 54 کروڑ 30 لاکھ روپے) ریکارڈ کیاگیا۔ یاد رہے کہ جولائی 2012 میں برآمدات 2 ارب 5 کروڑ70لاکھ ڈالر، درآمدات 3ارب66کروڑ20 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 60کروڑ50لاکھ ڈالر رہا تھا۔
پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 3 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ ڈالررہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 0.44 فیصدکم ہے، جولائی اگست 2011 میں تجارتی خسارہ 3ارب 39کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
گزشتہ 2ماہ کے دوران پاکستانی ایکسپورٹ 3.27 فیصدکمی سے 3 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ ڈالر، درآمدات کی مالیت 1.99 فیصد کمی سے 7 ارب 34 کروڑ60لاکھ ڈالر رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں سال بہ سال برآمدات 1.75 فیصد، درآمدات 3.18 فیصد اور تجارتی خسارہ 4.67 فیصد کم رہا۔