کوئٹہ میں موٹرسائیکل پر لدی 44 کلو مارفین پکڑی گئی

اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کوئٹہ نے مشترکہ کارروائی کے دوران مغربی پاس کوئٹہ کے قریب سے موٹرسائیکل پکڑی

ملزم موٹرسائیکل لاوارث چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا

PESHAWAR:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ میں موٹرسائیکل پرلدی 44 کلوگرام مارفین قبضے میں لے لی۔


ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کوئٹہ نے مشترکہ کارروائی کے دوران مغربی پاس کوئٹہ کے قریب موٹرسائیکل پرلدی 44کلوگرام مارفین پکڑی۔

اے این ایف نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر موٹرسائیکل کا پیچھا کیا گیا۔ملزم موٹرسائیکل لاوارث چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔منشیات اور موٹرسائیکل قبضہ میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story