کراچی کے تاجروں کو بجلی کے غلط بلز بھیجنے کا اعتراف کرتے ہیں وزیرخزانہ
مفتاح اسماعیل نے بجلی کے بلوں کی درستگی کے لیے کے الیکٹرک کے سربراہ کو اسلام آباد طلب کرلیا
شہر قائد میں بجلی کے بلوں پر سیلزٹیکس کے معاملے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بجلی کے بلز غلط بنائے جانے کا اعتراف کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بجلی کے بلوں پر سیلزٹیکس کے معاملے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایم کیو ایم کے ذریعے تاجر وفد سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے اعراف کیا کہ بجلی کے بلز غلط بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ بجلی کے بلوں کی درستگی کے لیے کے الیکٹرک کے سربراہ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
آل کراچی سٹی تاجر اتحاد کے چئیرمیں شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں شامل جی ایس ٹی سمیت دیگر ختم ٹیکس کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور جمعہ کو کراچی کے تاجروں کے ساتھ ملاقات کا وعدہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تاجروں کو ٹیکس ادائیگی کے لیے علیحدہ چالان فراہم کرنے پر بھی بات ہوئی ہے۔
تاجر ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد رضوان نے وزیر خزانہ سے بجلی کے بلوں میں سیلزٹیکس فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تاجر سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ھیں اور وہ ٹیکس دینا چاھتے ھیں لہذا کراچی کے تاجروں سے ملاقات کرکے فکسڈ ٹیکس کا آسان سسٹم رائج کیا جائے۔