راولپنڈی میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،پولیس

فوٹو:فائل

LONDON:
راولپنڈی کے علاقے اصغرمال سکیم میں پندرہ سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کرنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے اصغرمال سکیم میں کاروباری شخصیت کے ڈرائیور نے پندرہ سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔


پولیس کے مطابق 15 سالہ گھریلو ملازمہ کی چچی نے بتایا کہ اس کی بھتیجی شیخ عرفان کے گھر ملازمہ ہے،گذشتہ روز وہ میرے گھر آئی اور رونا شروع کر دیا دریافت کرنے پر بتایا کہ اپنے کام کررہی تھی کہ شکیل احمد جو شیخ عرفان کے گھر ڈرائیور ہے وہاں آیا اور مجھے زبردستی زیادتی کانشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
Load Next Story