راولپنڈی میں ناکام عاشق نے لڑکی کو قتل کرنے کےبعد خودکشی کرلی

28 سالہ شاہد صائمہ سے شادی کرنا چاہتا تھا کہ لیکن لڑکی کے والدین نے انکار کرکے اس کی شادی دوسری جگہ کردی۔

پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔ فوٹو؛فائل

محلہ قریشی آباد میں عشق میں ناکامی پر لڑکے نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ کے محلہ قریشی آباد میں 28 سالہ شاہد صائمہ سے شادی کرنا چاہتا تھا کہ لیکن لڑکی کے والدین نے انکار کرکے اس کی شادی دوسری جگہ کردی جس پر شاہد اشتعال میں آکر صائمہ کے گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے اسے قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔

واقعہ کے بعد پولیس نے دونوں لاشوں کا ڈسٹرکٹ اسپتال راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا جب کہ پولیس کی جانب سے قتل کے دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story