برطانیہ کے مصروف ترین ایئرپورٹ کے نزدیک آگ بھڑک اُٹھی

فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں اور 100 سے زائد فائر فائٹرز نے ریسکیو کاموں میں حصہ لیا

ہیتھرو ایئرپورٹ میں آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا، فوٹو: فائل

برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے رن وے سے ملحق میدان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے نزدیک میدان کی گھاس میں آگ لگ گئی جو تیزی سے پورے میدان میں پھیل گئی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسے بجھانے کے لیے 100 سے زائد فائر فائٹرز اور 15 گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔

آگ لگنے کی وجہ سے رن وے کو تبدیل کردیا گیا تاہم کوئی پرواز متاثر نہیں ہوئی۔ چار گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔


آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ برطانوی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔



 
Load Next Story