بجلی بلز میں اگلے ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہوجائیں گے پارلیمانی سیکرٹری
پارلیمانی سیکرٹری بجلی کا بلوں میں اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز زیادہ وصول کرنے کا اعتراف
PAKPATTAN:
پارلیمانی سیکرٹری برائے بجلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلے ماہ سے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔
بجلی بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی اضافی رقم کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ نوٹس جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا۔
مولانا عبدالاکبر نے کہا کہ چترال میں ایک بل 2500 روپے کا آیا ہے جس میں 1800 روپے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لگائے گئے ہیں، بجلی کمپنیاں ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھاری بھرکم رقم اینٹھ لیتی ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری بجلی رانا ارادت علی نے جواب دیا کہ یہ درست ہے بجلی بلوں میں اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ زیادہ وصول کیا ہے، اگلے ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہونا شروع ہوجائیں گے، اگر فیول ایڈجسمنٹ سرچارج وصول نہ کریں تو سرکلر ڈیٹ بڑھ جائے گا۔
جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی کہا کہ غریب لوگوں کی مختلف بجلی ٹیکسوں سے کمر توڑی جارہی ہے ، کراچی کے عوام کے لئے بجلی مزید زیادہ مہنگی کردی گئی ہے۔