دنیا کے سب سے پستہ قد گلوکار سلمان خان کی فلم میں کاسٹ
17 سالہ عبدو روزق بازاروں میں گانے گا کر گزر بسر کیا کرتے تھے
MADRID:
دنیا کے سب سے پستہ قد تاجک گلوکار عبدو روزق کو سلمان خان کی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھوٹے قد مگر بڑی تعداد میں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے تاجک گلوکار عبدو روزق سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں تاہم اب انہیں بالی ووڈ کےسلو میاں کی نئی فلم میں رول بھی مل گیا ہے۔
3 فٹ قد اور سریلی آواز کا جادو جگانے والے عبدو روزق کو حال ہی میں سلمان خان کی نئی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی اس فلم کا نام اب تبدیل کر کے 'بھائی جان' رکھ دیا گیا ہے، جس میں سلمان خان کے ساتھ ان کی پسندیدہ اداکارہ شہناز گل بھی نظر آئیں گی۔
ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم 'بھائی جان' کی شوٹنگ ممبئی سے باہر واقع سلمان خان کے فارم پر شروع ہوچکی ہے، فلم اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ 17 سالہ عبدو روزق بازاروں میں گانے گا کر گزر بسر کیا کرتے تھے ان کی چند ویڈیوز وائرل ہوئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے وہ سوشل میڈیا اسٹار بن گئے اور کامیابی کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔
گزشتہ سال ہی روزق کو یو اے ای کا گولڈن ویزا ملا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اے آر رحمان کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ میں حصہ لیا تھا جبکہ آج روزق کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر لاکھوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں۔