ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم تشکیل

ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کریں گے۔

ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کریں گے۔

کراچی:
ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چار رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔

چار رکنی قانونی ٹیم میں انور منصور،بیرسٹر علی ظفر،شاہ خاور اور فیصل چوہدری شامل ہیں۔ ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی ٹیم طلب کرلی

قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل تیار کرکے عمران خان سے منظوری لے گی۔
Load Next Story