پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی باکسروں کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیے

پاکستان کے تیمورخان اور شہیر آفریدی نے بھارتی باکسروں کو شکست دے کر ٹائٹل جیتے

فوٹو: ٹوئٹر

PARIS:
تھائی لینڈ میں منعقدہ پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں پاکستانی باکسرز نے عمدہ کارکردگی پیش کرتےہوئے 3 ٹائٹل جیت لیے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت مقابلوں میں شریک پاکستان کے تیمورخان نے بھارتی باکسر ویدانت اگروال کو شکست دے کر ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔تیمورخان نے جارحانہ انداز اپنا کر بھارتی حریف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر کے فتح پائی۔


مڈل ویٹ ٹائٹل کےمقابلہ میں بھی پاکستان کے شہر آفریدی فتح یاب رہے۔ سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے شہیر آفریدی نےبھی بھارت کے اسرار عثمانی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

پاکستان رینجرز سندھ کے نادر بلوچ نے تھائی باکسر کو زیر کرکے کونٹینینٹل ٹائٹل اپنے نام کیا۔
Load Next Story