آئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی گورنر اسٹیٹ بینک

فی الوقت فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قدر زیادہ ہے، ڈاکٹر مرتضی سید

فوٹو فائل

اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضی سید نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کم ہوکر حقیقی قدر پر واپس آجائے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک سےبرنس کمیونٹی نے ملاقات کی جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سمیت دیگر معاشی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے برنس کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ مالی معاونت پیکج کی آئی ایم ایف بورڈ سے اگست کے تیسرے ہفتے تک منظوری متوقع ہے، تعطیلات ختم ہونے کے بعد آئی ایم ایف کا اجلاس ہوگا۔


مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ فی الوقت فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قدر زیادہ ہے مگر آئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کم ہوکر حقیقی قدر پر واپس آجائے گی۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی سے قریبی روابط و معیشت کی بہتری کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق بھی کیا۔
Load Next Story