مسجد نبوی میں نماز جمعہ کا خطبہ اب اردو زبان میں بھی سنا جاسکے گا

اس اقدام كا مقصد عربی زبان نہ جاننے والے لاكھوں فرزاندان توحید كو خطبہ جمعہ كے معانی سے آگاہ كرنا ہے، سعودی حکام

مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے دیگر زبانوں میں ترجمے كا آغاز 2 ہفتے قبل كیا جاچكا ہے، سعودی حکام فوٹو: فائل

مسجد الحرام کے بعد اب مسجد نبوی میں نماز جمعہ کا خطبہ اردو زبان میں بھی سنا جاسکے گا۔


مدینہ منورہ كے گورنر شہزاہ فیصل بن سلمان نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز كی خصوصی ہدایت پر خطبہ جمعہ كے فی البدیہہ ترجمے كے منصوبے كا افتتاح كیا، اس موقع پر حرمین شریفین كے انتظامی امور كے سربراہ ڈاكٹر عبد الرحمان السدیس نے بتایا كہ مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے دیگر زبانوں میں ترجمے كا آغاز 2 ہفتے قبل كیا جاچكا ہے اور اس اقدام كا مقصد لاكھوں فرزندان توحید كو عربی زبان میں دیئے جانے والے خطبہ جمعہ كے معانی سے آگاہ كرنا ہے۔

ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے بتایا كہ اس مقصد كے لئے مسجد الحرام كے باب فہد میں وسیع جگہ مختص كی گئی ہے جہاں آنے والے فرزندان توحید كو خطبہ شروع ہونے سے قبل ایئر فونز مہیا كردیئے جاتے ہیں اور اندرونی ایف ایم ریڈیو نظام كے ذریعے خطبے كا مختلف زبانوں میں ترجمہ نشر كیا جاتا ہے۔
Load Next Story