کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق

داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

—فائل فوٹو

افغانستان کے شہر کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ واقعہ کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔


گزشتہ برس اگست میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد سے داعش نے مساجد اور اقلیتوں پر اپنے حملوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

 

 
Load Next Story