حصص مارکیٹ سنبھل نہ سکی مزید 32 پوائنٹس کمی

مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے مزید20 ارب 39 کروڑ78 ہزار512 روپے ڈوب گئے

مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے مزید20 ارب 39 کروڑ78 ہزار512 روپے ڈوب گئے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تکنیکی درستی اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعدمندی کے بادل چھائے رہے۔


جس سے 27100 کی حد بھی گرگئی، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے مزید20 ارب 39 کروڑ78 ہزار512 روپے ڈوب گئے، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 32.09 پوائنٹس گھٹ کر27083.12 اور کے ایس ای30 انڈیکس0.70 پوائنٹ کمی سے 19562.32 ہوگیا، کے ایم آئی30 انڈیکس 49.25 پوائنٹس بڑھ کر45392.73 ہوگیا، کاروباری حجم 9.26 فیصد کم رہا،28 کروڑ42 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیاں370 کمپنیوںتک محدود رہیں جن میں 186 کے بھاؤ میں اضافہ، 171 کے داموں میں کمی اور13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ماہرین کے مطابق معاشی اشاریے کیپٹل مارکیٹ کے حق میں ہے لہٰذا مندی عارضی ثابت ہوگی اورکریکشن کے بعد مارکیٹ میں جلد دوبارہ تیزی کی ریلی رونما ہوسکتی ہے۔
Load Next Story